Sunday, June 24, 2018

کیا تیتر کھانا شرعاً جائز ہے


سوال نمبر(۱(
*
سوال:*
آج کل مرغیوں کے فارم کی طرح تیترکے بھی فارم پائے جاتے ہیں.اورلوگ تیترکوبڑے شوق سے کھاتےہیں شرعاًاس کاکیاحکم ہے؟
جواب:
شریعت میں پنجوں سے شکارکرنےاورچیڑپھاڑکرنے والےپرندوں کےعلاوہ پرندےکھاناجائزہے.اورکبوتر،بگلاجیسے پرندے کھاسکتے ہیں.تیترکوعربی میں الحجل کہتے ہیں اورفقہاء نے صراحت کے ساتھ جائزپرندوں میں اس  کاشمارکیاہے.لہذاتیترکھاناجائزہے.اس لئے کہ تیتربھی طیب اورپاکیزہ پرندوں میں شامل ہے.

*
شیخ ابوزکریاانصاری رح فرماتے ہیں*
(فرع وتحل أنواع الحمام) من كل ذات طوق كالقمري والدبسي بضم الدال واليمام لاستطابته (والورشان) بفتح الواو والراء: ذكر القمري ويقال له ساق حر وقيل: طائر يتولد بين الفاختة والحمامة (والقطا) جمع قطاة، وهي طائر معروف (والحجل) بالفتح جمع حجلة، وهي طائر على قدر الحمام كالقطا أحمر المنقار والرجلين ويسمى دجاج البر، وهذه الثلاثة قال في الأصل إنها أدرجت في الحمام (وطير الماء) كالبط والإوز والطير الأبيض؛ لأنها من الطيبات۔
(أسني المطالب 565/1،مغنی المحتاج: 6/153)
...
واللہ اعلم ..
 اجابہ: *مفتی اسجدکردمے،مفتی مبین پرکار*
آوڈیو


-------------------------
*
منجانب بحث و نظر فقہ شافعی کوکن*
زیر نگرانی
*
مفتی رفیق محمد شفیع پورکر مدنی*
مرتب
*
مفتی فیاض احمد محمودبرمارے حسینی*
ٹیلیگرام پر جائن کریں
https://t.me/bahsonazarfiqhashafaikokan

No comments:

Post a Comment

مسبوق إمام کی اقتداء سے کب خارج ہوتا ہے؟

(سوال: ۱۱)* سوال :         مسبوق إمام کی اقتداء سے کب خارج ہوتا ہے. پہلے سلام کی ابتداء کے بعد یا پہلا سلام مکمل ہونے کے بعد یا دوسرے...